• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر چمن کی بندش تاجر دشمن اقدام ہے‘عبدالرحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا‘ سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی‘ حاجی تاج آغا‘ حاجی اللہ داد ترین‘ سعد اللہ اچکزئی‘ کوئٹہ سٹی کے صدر نصیر خان ترین‘ یٰسین مینگل‘ انجمن تاجران چمن کے صدر صادق اچکزئی اور داد شاہ پژواک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر چمن کی بندش بلوچستان کے تاجروں کیلئے معاشی قتل کے مترادف ہے اس بندش سے غریب پشتون تاجروں کا روزگاربند ہونے کا خدشہ ہے ناروا عمل اور تاجر دشمنی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ بلوچستان میں تمام تاجروںاورغریبوں کا روزگار صرف چمن اور افغان بارڈر سے وابستہ ہے ہمارا حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ تورخم اور افغان بارڈر بند کرنے سے گریز کرے دہشت گردوں کے اڈے بند کرنے کیلئے اقدام کرے انہوں نے کہا کہ اگر تاجر برادری مشکل اور مسائل سے دوچار رہے گی تو حقیقت بات ہے کہ ملک ڈسٹرب ہوگا وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے اپیل ہے کہ وہ اس اہم مسئلہ پر توجہ دے۔
تازہ ترین