شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چودھری خرم بشیر نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بیرا ورکاں کا اچانک معائنہ کیا تو سکول میں ایک ٹیچر غیر حاضر پائی گئی جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول شہزاد ٹاؤن کے معائنہ کے دوران سکول میں تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر پائی گئیں گورنمنٹ پرائمری سکول لوہاراں والا کے معائنہ کے دوران طلبہ کی حاضری ریکارڈ کا نظام درہم برہم پایا گیا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گاؤں رستم پور کے معائنہ کے دوران سکول میں صرف 47 طالبات حاضر پائی گئیں اور سکول میں صفائی کا نظام بھی ناقص پایا گیا گورنمنٹ پرائمری سکول رستم پور فار بوائز کے معائنہ کے دوران ہیڈ ماسٹر غیر حاضر پایا گیا