شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ تعلیم ضلع شیخوپورہ کی طرف سے تین خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے ان تین افسروں انعم سلیم،مریم آصف اور اقراسیماب کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ سعدیہ امداد سمیت دو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کو بھی ناقص کارکردگی پر ڈس پلیئر کے لیٹر جاری کئے گئے ہیں ان خواتین افسروں نے ناقص کارکردگی وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔