• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ڈویژن کیلئے 1480ترقیاتی سکیموں کی منظوری

سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )کمشنر ندیم محبوب کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں سرگودہا ڈویژن میں وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت 1480ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی ۔ ان سکیموں کی تکمیل پر لاگت کا تخمینہ2 ارب30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت سرگودہا میں ایک ارب روپے کی لاگت سے 578، خوشاب میں 195سکیموں پر چالیس کروڑ ، میانوالی میں 272سکیموں پر چالیس کروڑ جبکہ بھکر میں 335سکیموں پر چالیس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ایم این اے سردار شفقت حیات خان بلوچ ،عبیداللہ خان شادی خیل ،ایم پی ایز ملک محمد جاوید اقبال ،عنصر عباس چھینہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے قومی تعمیر اتی محکموں کو تمام منصوبہ جات معینہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے علاوہ تعمیراتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع سرگودہا میں فراہمی بجلی کی 222سکیموں پر بائیس کروڑ 35لاکھ روپے ،محکمہ صحت کی ایک سکیم پر ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ، میونسپل سیکٹر میں فراہمی پانی کی د و سکیموں پر گیارہ کروڑ ستر لاکھ روپے جبکہ سیوریج اور ڈرین کی 320سکیموں پر 53کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔اسی طرح انفراسٹرکچر کی 27سکیموں پر 21کروڑ 59لاکھ روپے جبکہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی چھ سکیموں پر گیارہ کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خوشاب میں بجلی کے 86منصوبوں پر آٹھ کروڑ 49لاکھ روپے ،محکمہ صحت کی ایک سکیم پر سات کروڑ روپے میونسپل سیکٹر میں قبرستانوں اور پارکوں کی تعمیرومرمت کی 82سکیموں پر بیس کروڑ 90لاکھ روپے جبکہ انفراسٹرکچر سیکٹر کی ایک دوسری سکیم پر دو کروڑ 95لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ میانولی میں بجلی کے منصوبوں کی 197سکیموں پر 27کروڑ 72لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اسی طرح میونسپل سیکٹر کی دو سکیموں پر ایک کروڑ 80لاکھ روپے ، میونسپل سیکٹر کی سیوریج اور سینٹی نیشن کی 59سکیموں پر سات کروڑ سترہ لاکھ روپے جبکہ انفراسٹرکچر میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی 14سکیموں پر پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ضلع بھکر میں بجلی کی 307سکیموں پر 25کروڑ 82لاکھ روپے میونسپل سیکٹر کی دس سکیموں پر دو کروڑ 88لاکھ روپے ،جبکہ انفراسٹکچر کی 18سکیموں پر اٹھارہ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
تازہ ترین