کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)متحدہ عرب امارت میں جاری دبئی ٹینس میں سنگلز کےتیسرے رائونڈ میں امریکا کی لورین ڈیوس نے روس کی ایکاترینا مکارووانے زیر کیا ۔ چین کی یانگ وینگ نے فرانس کی کرسٹینا ملادینووچ کو شکست دی جبکہ کروشیا کی اینا کونجو نے روس کی الینا ویزنینا کو ہرا دیا ۔ دیگر مقابلوں میں یوکرائن کی الینا سیوتلانا نے امریکا کی کرسٹین میک ہیل کو زیر کیا ۔لٹویا کی انستاسیجا سیوستوا نے چین کی شوئی پینگ کوجبکہ جرمنی کی اینجلیک کربر نے پورٹو ریکو کی مونیکا پیوگ کو ہرایا ۔ ٹورنامنٹ میں ڈبلز مقابلوں میں شیودووا اور چینگ کی جوڑی نے روس اور رومانیہ پر مشتمل جوڑی کو 6-3، 6-3سے شکست دی ۔ دیگر مقابلوں میں کیرولین گارسیا اور ملادیننوچ کی جوڑی نے گولیوبک اور پلسکووا کی جوڑی کو 7-5، 4-6، 10-5سے ہرایا، ثانیہ مرزا اور بابورا اسٹرائکووا نے ککی برٹنز اور جوہانہ لارسن کی جوڑی کو 6-3 ،7-5سےہرایا۔دوسری جانب بڈاپسٹ میں جاری ویمنز اوپن میں سنگلز کےدوسرے مرحلے میں جرمنی کی جولیا گورجیئس نے کروشیا کی ڈونا ویکک کو 6-2، 6-2، جبکہ جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا نے تائپے کی سووئی کو 6-2، 6-1سے شکست دی۔