• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

سکھر ( بیو رو رپورٹ ) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کی ورکنگ کمیٹی کا سال 2016ء کا پہلا اجلاس یونین آفس میں صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد جاویدمیمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حاجی غلام شبیر بھٹو، بابو عبدالکریم، ذاکر بندھانی، ذاکر خان، عمران اللہ خان، سعید احمد،اسلم شیخ، فیاض خان، خوشی محمد، راشد، عتیق اللہ سومرو سمیت دیگر ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور و خوص کے بعد انتخابات میں دو منتخب عہدیداران نائب صدر اور جوائنٹ سیکریٹری کی جانب سے تاحال اپنے عہدوں کا حلف نہ اٹھانے کے باعث نائب صدر کے لیے استاد حنیف، جوائنٹ سیکریٹری کے لیے سعید احمد مقرر کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جنہیں تمام اراکان نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے استاد محمد حنیف کو نائب صدر اور سعید احمد کو جوائنٹ سیکریٹری مقرر کرنے کی قرارداد منظور کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجروں، دکانداروں کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی اسی سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین