• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :گدھوں کی ریس پر جوا کھیلنے والے 14 افراد گرفتار

Multan 14 Gamblers Arrested Gambilng On Donkey Race
ملتان میں گدھوں کی ریس کا میدان لگایا گیا، ریس پر جوا کھیلنے والے 14 افراد کو گرفتار کرکے 4گدھوں کو قبضے میں لے لیا گیا، پولیس والے گدھوں کو خود چلا کر تھانے لائے۔

مظفر گڑھ روڈ پر گدھوں کی ریس کا مقابلہ سجا،گدھوں کی ریس میں سر عام جواکھیلا جارہا تھا ،اطلاع پر پولیس نے چھاپا مارا،ریس میں حصہ لینے والے اور ان پر جوا لگانے والے 14 افرد کو حراست میں لے لیا گیا،ریس کے لیے لائے گئے 4 گدھوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

14 افراد کو تو پولیس آرام سے تھانے لے گئی مگر حراست میں لیے گئے گدھوں کو تھانے لے جانا پولیس اہل کاروں کے لیے تھوڑا مشکل ہوگیا۔

پولیس اہلکار گدھوں کو گاڑیوں میں باندھ کر خود ہانک کر تھانے لائے اور گرفتار افراد کے ساتھ ساتھ گدھوں کو بھی حوالات میں بند کردیا گیا۔

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین