مردان ،صوابی( نمائند ہ گان جنگ ) مردان زریستان کالونی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ائیر فورس کے ملازم نے زہر کھا کر خود کشی کر لی جبکہ صوابی کے علاقہ گدون امازئی کے گائوں منگل چائی میں شادی میں تاخیر پر جواں سال نوجوان نے دلبر داشتہ ہو کر خود پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔