• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ‘ پٹواریوں کا گرفتاریوں کے خلاف احتجاج بڑھانے کافیصلہ

مردان ( نمائندہ جنگ)مردان میں پٹواریوں نے  اینٹی کرپشن کے ہاتھوں تحصیلدار اوردیگر اہلکاروں کی گرفتاری کے خلاف  احتجاج کا دائرہ دوسروں شہروں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کے اے ایس آئی علی اکبر کو برطرف اورگرفتاراہلکاروں کو باعزت رہا کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ ایپکا نے بھی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا۔ محکمہ مال کے اہلکاروں  نے  اپنے گرفتارساتھیوں کی رہائی اور اینٹی کرپشن کے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ۔ جمعہ کے روز پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ضلع بھر میں پٹوارخانوں کو تالے پڑے رہے جبکہ سروس ڈیلیوری سنٹربھی بند رہا ،جمعہ کے روزدرجنوں پٹواریوں نے تحصیل کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افسرعلی شاہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر انجمن پٹوایان وقانون گویان کے صوبائی صدر محمد خان ،صوابی کے صدر امام حسین ،تحصیل مردان کے محمد اعجاز خان ، تحت بھائی کے صدرگلا ب خان اور اپیکا کے صدر سجاد خان یوسفزئی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کی کاروائی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا اورکہاکہ محکمہ مال کے افسر وں اور اہلکاروں کی پکڑدھکڑ سیاسی سکورنگ کے لئے استعمال کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین