• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، بااثر شخص کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے بھوسہ لائن کے رہائشی محمد کامران نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ با اثر شخص کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ وہ غریب آباد کے علاقے میں ہاتھ ریڑھی کے ذریعے مختلف اشیاء فروخت کرتا ہے ، با اثر شخص کی جانب سے مجھے ریڑھی کھڑی کرنے سے روکا جارہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی شکایت متعلقہ پولیس کو کی ہے۔ میری پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ بااثر شخص کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین