• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سنی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)سنی ایکشن کمیٹی کی جانب سے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر دہشتگردی کے خلاف سکھر میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر دہشتگردی مردہ باد،پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت صوبائی رہنما علامہ محمد رمضان نعمانی، رشید احمد شاہ ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر کراچی، لاہور، کوئٹہ،پشاور اورسہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملہ کرنے والے دندرے اور انسانیت کے قاتلوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ وطن عزیز میں امن اور سکون طویل عرصے کے بعد قائم ہوا تھا جو دہشتگردوں سے ہضم نہیں ہو سکا، دہشتگردی کے تمام واقعات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
تازہ ترین