• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن،9ہزار لٹر ناقص دودھ تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر) صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت  پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی نا قص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی سر براہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔مختلف شہروں میں دودھ لے کر داخل ہونے والی 370گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 333میں دودھ ٹھیک  پاپا گیاجبکہ 37ٹیسٹ میں ناکام رہیں ۔  مجموعی طور پر 43 ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا اور  8955 لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آپرشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے۔ ملتان میں 630 لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا لاہور میں 1170 لٹر ،راولپنڈی میں590، گوجرانوالہ میں 5455 لٹر، فیصل آباد میں 560 لیٹرناقص دودھ موقع پر ضائع کیا گیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین میگل نے کہا کہ صحت مند دودھ کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کھلے دودھ کے علاوہ ڈبے والے دودھ کی بھی کڑی نگرانی کر رہی  ہےعلاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے شاہد سنٹر نیو غلہ منڈی ملتان میں واقع سبحان سوئیٹس سے پاپڑ وغیرہ کے نمونے لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوادیاگیا۔ریلوے روڈ پر واقع النور پکوان سنٹر،ملک کریانہ سٹور،عاصم سوہن حلوہ،احمد ریواڑی سوئیٹس،راجپوت ہوٹل،مولاناعبدالودودسوہن حلوہ،مین روڈقاسم بیلہ پر واقع حماد بیکرز اینڈ جنرل سٹور،Dolceمنرل واٹر کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
تازہ ترین