سرگودھا(نمائندہ جنگ) اگلے ماہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مردم شماری کو شفاف بنانے کیلئے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر کو 6 ہزار 986 بلاکوں میں تقسیم کرکے گھر گھر مردم شماری کے کوائف اکٹھے کرنے کیلئے 5 ہزار 136 تربیت یافتہ ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں جو گھر گھر جاکر اہل خانہ کی مکمل تفصیل حاصل کرینگی اس سلسلہ میں سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔