کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان کی گوادر ، کراچی اورمحمد بن قاسم پورٹس مزید فعال ہو جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار اانہوں نے پورٹ قاسم کے دورہ کے دوران کیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئر مین آغا جان اختر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے پورٹ کے ذریعہ درآمد و برآمدات ،حائل رکاوٹوں ، درپیش مسائل اور پورٹ کی گنجائش مزید بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر امور سے متعلق آگاہ کیا ۔