• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ : ڈپٹی کمشنر کا اچانک شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ گذشتہ طویل عرصے سے ساختہ اور خود ساختہ کرپشن کی داستانوں کی زد میں رہا ہے۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کاشف ٹیپو نے اچانک شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ کیا اور کرپشن اور نا اہلی کے متعدد مظاہرے دیکھے۔کئی نئے ائیرکنڈیشنر تین برس سے استعمال ہی نہیں ہوئے۔ نئے بیڈز موجود لیکن مریضوں کو تعفن زدہ بیڈز  ہی فراہم کئے جاتے رہے۔ اس صورتحال کو دیکھ کر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے کرپٹ اور نا اہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال اور اس کے چاروں ذیلی اسپتالوں کے اختیارات خود ہی سنبھال لئے حالانکہ وہ بربنائے عہدہ ضلعی اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ڈپٹی کمشنر جو پہلے ہی پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہیں، اب ان اسپتال انتظامیہ کی بھی سربراہی کریں گے حالانکہ ڈپٹی کمشنر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہونے کے باوجود وہ ریڈ کریسنٹ اسپتال شیخ زید کالونی لاڑکانہ کے قریب محض ساٹھ فٹ کی سیوریج لائن علاقے کے باشندوں کی اپیل کے باوجودتعمیر کرانے سے معذور رہے دیکھنا یہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حالیہ اقدام سے صورتحال بہتر ہوتی ہے یا نہیں۔
تازہ ترین