مردان (نمائندہ جنگ) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ گڑھی کپورہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس ہر قسم جرائم کی انسداد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور کارروائیاں کر رہی ہے تاہم معززین علاقہ کے تعاون سے ہی علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی کامیابی کیلئے عوام الناس پولیس کیساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں اس موقع پر معززین علاقہ اور عوامی نمائندوں نے علاقہ کو درپیش مسائل سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیا اور علاقہ میں امن کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں معززین علاقہ نے تھانہ گڑھی کپورہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مردان پولیس کی جانب سے اس طرح کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنا اور ان کیساتھ مل بیٹھ کر علاقے کے مسائل جاننا قابل ستائش ہیں قبل ازیں ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ کا معائنہ کیاانہوں نے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔