شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم نے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر اراضی فراڈ کیس کے ملزم عباس کو گرفتار کرلیا اور بعدازاں اسے سینئر سول جج مصباح النبی کی عدالت میں پیش کرکے اس کا4 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ۔دریں اثناء محکمہ انٹی کرپشن نے تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر جاوید بھلر کیخلاف قتل کیس میں پانچ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے یہ مقدمہ محنت کش طارق علی کی درخواست کی تحقیقات کے بعد درج کیا گیا ہے