سکھر ( بیورو رپورٹ ) سکھر ضلع کے دو تھانوں کی حدود میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ان کے 5 ساتھی فرار ہوگئے۔ زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ، ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کی سربراہی میں ضلع بھر میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ، تمام تھانہ انچارجز کو ڈاکو ؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور امن و امان کی فضاء کو بحال رکھنے کے لئے سخت ہدایات دی گئی ہیں ۔