ٹھٹھہ(نامہ نگار) ڈیڑھ ماہ قبل صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے سول اسپتال مکلی کو این جی او کے حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر جنگ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ فوری طور پر کینجھر جھیل کے قریب گوٹھ جعفر ہلایا میں واقع بنیادی صحت مرکز پر قبضہ کو خالی کرایا جائے مگر یہ قبضہ تاحال برقرار ہے۔