سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر سول اسپتال کی حالت میڈیکل کالج قائم ہونے کے باوجود بھی بہتر نہ ہو سکی، اتوار کے روز سول سوسائٹی کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سول اسپتال کا علامتی جنازہ نکالا گیا۔ مظاہرے کی قیادت اشفاق بھٹی، ثناء اللہ مہر ودیگر نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس اہم ترین اسپتال میں نہ صرف سکھر بلکہ بالائی سندھ کے مختلف اضلاع سے مریض علاج ومعالجے کے لئے لائے جاتے ہیں مگر اسپتال میں سہولتیں ناپید ہیں۔