• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیائے کرام اور درگاہوں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،اسحاق ڈار

Sufis And Shrines Not Be Dragged Into Politics Ishaq Dar
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہیں سب کے لیے قابل احترام ہیں، صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہوں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سہون کے دورے پر درگاہ پر حاضری کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ وزیراعظم نے حکومت سندھ کی ایڈوائس پر وزیراعظم نے وہاں جانے سے اجتناب کیا ۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ درگاہ لال شہباز قلندر پر فورنزک شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں،نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔
تازہ ترین