• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: دم گھٹ کر جاں بحق ہونیوالے محنت کشوں کے ورثا میں امدادی چیکوں کی تقسیم

سکھر(بیورو رپورٹ) حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ دنوں خیرپور کی کھجور منڈی میں دم گھٹ کر جاں بحق ہونے والے تین محنت کشوں کے ورثاء کو سکھر سرکٹ ہاؤس میں فی کس دو لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیک دیئے گئے جبکہ زخمی شخص کو 70ہزار روپے کی مالی امداد کا چیک بھی دیا گیا ہے، اس حوالے سے سکھر میں منعقدہ تقریب کے دوران سیکریٹری لیبر سندھ عبدالرشید سولنگی نے جاں بحق ہونے والے تین محنت کشوں احسان علی، روشن علی اور شفیع محمد عرف صدورو کے ورثاء کو دو ، دو لاکھ روپے کے امدادی رقم کے چیک دیئے جبکہ زخمی ہونے والے محنت کش رفیق احمد کو 70ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔
تازہ ترین