شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ زراعت پنجاب نے مقامی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت سے سفارش کی ہے کہ مالی سال 2017/18 ء کے دوران بھارت اور افغانستان سے ٹماٹر درآمد کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی جائے قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ اس بارے میں محکمہ انڈسٹریز کے ذریعے تمام اضلاع کے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے اور ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹماٹر کی ہرگز کمی نہ ہونے دی جائے بین الصوبائی کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کی طرف سے ٹماٹر کی سپلائی پر کڑی نظر رکھی جائے اور ٹماٹر کی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کمپین چلائی جائے اور ٹماٹر کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اس بارے میں آڑھتیوں اور تاجروں کو بھی آگاہ کیا جائے اور ہائیبرڈ بیج کااستعمال کیا جائے اور ٹنل فارمنگ پر زور دیا جائے تاکہ ملک کی ضروریات کے مطابق ٹماٹر کی پیداوار ہواور شیخوپورہ،خوشاب، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں ٹماٹر کی پروسیسنگ کرنیوالی انڈسٹریز کی حوصلہ افزائی کی جائے اور کچن گارڈننگ کو بھی فروغ دیا جائے۔