• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلاکتوں کے باوجود راولپنڈی میں بو کا ٹا جاری

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈور پھرنے سے ہلاکتوں کے باوجود راولپنڈی میں پتنگ بازی رُک نہیں سکی۔ پولیس کی طرف سے چھاپوں کے باوجود شہر بھر میں اتوار کو بھی پتنگ بازی ہوئی‘ بالخصوص محلہ حکمداد، امرپورہ، چاہ سلطان، قاسم آباد، طہماسپ آباد، ڈھوک رتہ، آریہ محلہ اور دیگر علاقوں میں کھلے عام پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ بعض علاقوں میں سائونڈ سسٹم اور فائرنگ کی بھی شکایات ملی ہیں لیکن نہ تو مثالی پولیس کامیاب ہوئی نہ ہی پتنگ بازوں کو شرم آ سکی۔
تازہ ترین