ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے پولیس لائن ملتان میں موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی میٹنگ کا انعقاد کیا ، جس میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر ، ڈویژنل ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او ز نے شرکت کی، سی پی او ملتان نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقہ میں گشت بڑھانے کی ہدایت کی،ملتان میں سکول ، عبادت گاہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو ایس او پی کے مطابق مکمل کیا جائے ،متعلقہ ایس ایچ اوز اپنے علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر گزرنے والی گاڑیوںکو فیزیکل چیک کریں اورلوگوں کی بائیومیٹرک تصدیق کریں گے، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ ، حساس مقامات ، سبزی منڈی اور پبلک پارکس کو وقتا فوقتا چیک کریں ۔سی پی او ملتان نے کہا کہ ملتان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، پولیس اور عوام مل کر ہی دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔