• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد شہر میں ترقیاتی کام کرائے جائیں،سہیل ہاشمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مہاجر قومی جرگہ کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں سرکاری یونیورسٹی تعمیر کرکے شہرمیں ترقیاتی کام کرائے جائیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں مہاجر قومی جرگہ کے چیئرمین سہیل ہاشمی،ہیومن رائٹس سیفٹی کمیشن کے چیئر مین سید سرفراز علی ایڈووکیٹ اوردیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں سرکاری سطح کی کوئی یونیورسٹی نہیں ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد کے شہری اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کئی کلو میٹر دور کا سفر کرنے ہر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت حیدرآباد کے شہریوں کو تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں سے محروم رکھا جارہاہے۔شہر میں روڈ راستے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں۔پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے۔حیسکو نے اضافی بل بھیج  کر غریبوں لوگوں پر لاکھوں روپے واجب الادا کر دیئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ حیدرآباد کے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
تازہ ترین