سکھر ( بیور و رپورٹ ) سیکرٹری لیبر سندھ عبدالرشید سولنگی نے اپنے دورہ سکھر کے موقع پر سائٹ ایریا میں موجود ورکرز ماڈل اسکول پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس دوران غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر صابر کمبوہ اور ہیڈمسٹرس ناہید منگریو کو فوری طور پر معطل کردیا ۔ سیکرٹری لیبر نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ تمام ذمہ دار افسران اور ملازمین کی فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔