پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سکھر کے عوام کو صحت کی سہولت فراہم کریں گے،یہاں انٹرنیشنل لیول کا سرجیکل یونٹ بنارہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہناتھاکہ ایک سے ڈیڑھ سال میں سکھر میں صحت مند لوگ ہوں گے،یہاں کھیلوں کے میدان ہوں گے ،شہر کو میڈیکل حب بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں 100بستروں پر مشتمل اسپتال جبکہ 200بستروں کا گائنی وارڈ بنایا جارہا ہے ۔