عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور جا رہا ہوں، عمران خان کا اتحادی ضرور ہوں، ان کا میچ دیکھنے نہ جانا ان کا حق ہے۔
’جیو نیوز‘ سے پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی آدمی ہوں، عوامی ٹکٹ لے کر میچ دیکھوں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ رسک ہے، لیکن لوگوں کو خوشیاں ملنی چاہئیں، لاہور والے آنکھیں اور کان کھلے رکھیں۔