صوفیہ ( نیوز ایجنسیز) چین نے بلغاریہ میں منعقد ہونے والے 68ویں مقابلوں میں سونے کے دو میڈلز جیت لئے ہیں۔ یورپ میں ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ ٹورنامنٹ میں یہ سب سے قدیم اور سخت مقابلے تصور کئے جاتے ہیں۔ ین جن ہوا جنہوں نے ریواولمپک گیمز 2016میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اپنے یورپین مدمقابل بلغاریہ کے ڈی نٹساایلیسیوا کو 0-5 خواتین کے 60 کے جی کے مقابلے میں شکست دیدی جبکہ خواتین کے 75 کلو کے مقابلوں میں 2016ء میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے لی کیان نے 2016 کے ریو مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیدر لینڈز کے نوچکا فونٹی جن کو 2-3 سے شکست دیدی۔ ایک دوسرے فائنل میں 2016 کے ریو مقابلے میں کانسی کا میڈل جیتنے والے چین کے ہوجیان گوان نے مردوں کے 52 کلو کے مقابلے میں بلغاریہ کے ڈینئل ایسی نووکو شکست دیدی۔