شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ مال کے چار افسروں اور اہلکاروں کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ان کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کی خاطر آج 28 فروری کو طلب کرلیا ہے جن میں تحصیلدار شیخ محمد وسیم ، سابق نائب تحصیلدار شہباز علی شاہ،پٹواری عبدالجلیل اور پٹواری پرویز رحمت شامل ہیں۔