• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سرگودھا کاتحقیقی مقالہ جات کی جانچ پڑتال عالمی ماہرین سے کروانے کا فیصلہ

سرگودھا(نامہ نگار)یونیورسٹی آف سرگودھا نےعالمی سطح پر اپنی رینکنگ بہتر بنانے کے لیے تحقیقی مقالہ جات کی جانچ پڑتال امریکہ اور مغربی ممالک کے ماہرین سے کروانے کا فیصلہ کیا ہے اورتمام شعبہ جات کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ان ممالک کے نمایاں پروفیسرز سے رابطہ کریں۔ یونیورسٹی کے وہ اساتذہ جن کے تحقیقی مضامین بین الاقوامی معیار کے جرائد میں شائع ہوں گے انھیں انعامات بھی دیے جائیں گے۔ تحقیقی مقالہ جات اور مضامین کی جانچ پڑتال کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام خط وکتابت انٹرنیٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے فیصلہ کیاہے کہ آئندہ تمام داخلے آن لائن ہوں گے۔
تازہ ترین