سرگودھا(نامہ نگار) سٹی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہر فاروق،نائب امیر ملک محمود حسین اعوان، جنرل سیکرٹری میاں انعام الحق قیصر و دیگر نے دفتر جماعت اسلامی 47پل میں اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یکم مارچ سے رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی ۔ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کو باقی تمام جماعتوں سے بہتر انداز میں سمجھتی ہے ۔ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جلسہ عام 23مارچ کو 88شمالی بائی پاس پر منعقد ہوگا۔ عوام کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے لیکن حکمران ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کے لیے بالکل تیار نہیں ۔رابطہ عوام مہم کے ذریعے عوامی مسائل کا حل تجویز کریں گے اور جماعت اسلامی 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔