سرگودھا(نامہ نگار) میئر سرگودھا ملک اسلم نو ید اور ڈپٹی میئر بلا ل خان کے درمیا ن اختیارات کی جنگ کے باعث بجٹ اجلا س نہ ہو سکا۔میونسپل کارپوریشن سرگودھا کا بجٹ اجلاس آج طلب کیاگیا تھا اور چھ ما ہ کا بجٹ آ ج منظور کیا جا نا تھا لیکن ڈپٹی میئر بلا ل خا ن کے نہ آنے پر ممبران بجٹ اجلا س کے انعقاد کے لئے ڈپٹی میئر کا انتظار کر تے رہے جس کے باعث اجلا س ملتو ی کر دیا گیا اور نئی تاریخ پر بھی اتفاق نہ ہو سکا ۔میئر میونسپل کارپوریشن ملک اسلم نو ید سےاس معاملہ پر رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ بجٹ اجلاس یکم ما ر چ کو ہو گا جبکہ ڈپٹی میئر بلا ل خا ن نے رابطہ کرنے پر بتا یاکہ بجٹ اجلا س پر اتفاق رائے ہو جا ئے گا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع کونسل سرگودھا ایک ہفتہ قبل اپنا بجٹ منظور کر چکی ہے ۔