• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس لائن راولپنڈی میں دونئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کیلئے 50لاکھ جاری

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پولیس لائن راولپنڈی میں 2نئے ٹیوب ویل لگانے کے لئے50 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی۔راولپنڈی پولیس لائن نمبرایک میں پانی کی قلت کے پیش نظرآئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرانے گذشتہ مالی سال کے دوران ایک ٹیوب ویل کی منظوری دی تھی جس کے لئے تخمینہ لاگت منظورکرلیاگیاتھا لیکن فنڈزکی کمی کے باعث گذشتہ برس یہ کام نہ ہوسکاتاہم رواں مالی سال میں اس کے لئے فنڈزجاری ہوئے لیکن متعلقہ ٹھیکیدارنے سابقہ منظورشدہ رقم پر ٹیوب ویل کی تنصیب سے انکارکردیا اورنئے ریٹس پرکام کرانے کاکہا جس کی وجہ سے یہ کام پھرالتواکاشکارہوگیا۔ اسی دوران پولیس لائن میں نصب ایک اورٹیوب ویل بھی خراب ہوگیا جس پر آئی جی نے پولیس لائن میں ایک اورٹیوب ویل کی منظوری بھی دے دی تاہم اس حوالے سے فنڈزدستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تاحال کام شروع نہ ہوسکاتھا اوران دونوں ٹیوب ویلوں کے لئے راولپنڈی پولیس اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈزکی طلبی کی تیاری کررہی تھی کہ سینٹرل پولیس آفس نے رواں مالی سال کے لئے منظورشدہ بعض ترقیاتی منصوبے ڈراپ ہونے پران کے فنڈزان منصوبوں پرخرچ کرنے کافیصلہ کیا کہ جن کی منظوری پہلے سے د ی جاچکی ہے لیکن فنڈزنہ ہونے کی وجہ سے ان پرکام شروع نہیں ہوسکاتھا ۔اس حوالے سے بچ جانے والے فنڈزکوواپس کرنے کی بجائے استعمال میں لایاجارہاہے۔ادھرپی ڈبلیوڈی کے عملے نے نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے پولیس لائن میں جگہوں کاسروے بھی کرلیاہے ایک ٹیوب ویل پانی کی ٹینکی کے قریب اوردوسراجدیدبلڈنگ کے عقب میں بنایاجائے گا۔
تازہ ترین