• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ‘ پٹوارخانوں اور سروس ڈیلیوری بندش کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ

مردان ( نمائندہ جنگ ) پٹوارخانوں اور سروس ڈیلوری بندش کے خلاف شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مختلف علاقوں کے عمائدین عبدالرحیم ،سیدکمال ،محمد جواد ،حضرت سید او ردیگر نے پریس کلب کے سامنے نعرہ بازی کی اور ہاتھوں میں انتقالات کے کاغذات لئے محکمہ مال کے نئے نظام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ صبح سویرے آتے ہیں لیکن سنٹر اور پٹوارخانے بند ہونے کی وجہ سے مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ۔
تازہ ترین