سکھر (بیورو رپورٹ) دولت پور کی رہائشی خاتون مسمات راضل خاصخیلی نے بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کے نوجوان بیٹے ضمیر علی خاصخیلی کو با اثر افراد نے اغوا کر لیا ہے جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جس کے باعث میرے بیٹے کی جان کوخطرہ ہے۔ میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔