• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لاہور اسلام آباد ملتان میں نئے چیف کلکٹر اور چیف کمشنر تعینات

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے نوٹیفکیشن 0657۔ سی/2017 مجریہ 28 فروری 2017 جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر اویس آغا ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ کسٹم کراچی کو ڈائریکٹر جنرل آف آئی او سی او کراچی مقرر کیا گیا ہے مس زیبا حئی اظہر ڈائریکٹر انٹیلی جنس ایف بی آر لاہور کو چیف کلکٹر کسٹم (سنٹرل) لاہور مقرر کیا گیا ہے محمد ابراہیم ویگھیو ڈائریکٹرز جنرل آئی او سی او کراچی کو ڈائریکٹر آئی او سی او کراچی بنا دیا گیا ہے سید تنویر احمد ڈائریکٹر جنرل کسٹم اویلیو ایشن کراچی کو چیف ایف بی آر اسلام آباد تعینات کئے گئے ہیں دوسرے نوٹیفکیشن نمبر656 آئی آر کے مطابق ذوالقرنین ترمذی بنیادی سکیل نمبر21 چیف کمشنر آر ٹی او ملتان کو چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور بنایا گیا ہے سلیم رضا آصف ڈائریکٹر جنرل قانون اسلام آباد  چیف کمشنر آر ٹی او ملتان مقرر کیا گیا ہے ندیم حسین رضوی کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آف لاہور مقرر کیا گیا ہے پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل بیس اور اکیس کے مزید دس عہدیداروں کو نئے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے عبدالرشید شیخ چیف کلکٹر کسٹمز آپریزمنٹ کراچی کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے مسز سمیرا نذیر چیف کلکٹر آف کسٹم (سنٹرل) لاہور کو ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اسلام آباد جنید اکرم ممبر ایف بی آر اسلام آباد کو ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ لاہور بنایا گیا ہے منظور حسین ڈائریکٹر جنرل ریفارمز کراچی کو چیف کلکٹر کسٹم (سنٹرل) کراچی بنایا گیا ہے ڈاکٹر جواد اویس آغا ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ کراچی کو چیف کلکٹر (سنٹرل) لاہور بنایا گیا ہے مس ثریااحمد بٹ ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کو ڈائریکٹر جنرل کسٹم اویلیو ایشن کراچی مقرر کیا گیا ہے عامر احمد ممبر ایف بی آر کو ممبر فیٹ ونگ ایف بی آر بنایا گیا ہے محمد ابراہیم کو ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹم کراچی بنایا گیا ہے سید تنویر احمد ڈائریکٹر جنرل کسٹم اویلیو ایشن کراچی کو ممبر ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے ان تبادلوں کے نوٹیفکیشن ممبر ایڈمنسٹریشن ماجد قریشی نے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد کے مشورے سے جاری کئے ہیں۔ 
تازہ ترین