شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ لیبر کے حکام کی غفلت کے باعث لاہور روڈ کی سٹیل مل میں ہلاک ہونیوالے 17 مزدوروں کی بیوگان اور یتیم بچوں کو مالی امداد کے چیک تقسیم نہیں ہوسکے ڈی سی ارقم طارق نے اس بارے میں ایک رپورٹ تیار کرکے سیکرٹری لیبر پنجاب کو بھیج دی ہے ۔