شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر شیخوپورہ میں بھی ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیف وارڈن الیاس گجر اور ایڈیشنل چیف وارڈن قمر اقبال ڈار نے کی اس موقع پر چیف وارڈن رورل خضر حیات طور ، چیف وارڈن ننکانہ صاحب رانا خضر حیات ، مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ڈویژنل صدر بینش قمر ڈار ، سول ڈیفنس آفیسر اصغر علی چودھری ودیگر بھی موجودتھے ۔