ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس ملتان (آرٹی او) ملتان نے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ، جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی آئی آر کندیم احمد کو آئی آر یونٹ نمبر 6ملتان زون سے سی آئی آر کارپوریٹ زون کی صوابدید پر آئی آر اوکنورعبدالرحیم کو ودہولڈنگ یونٹ نمبر 3ملتان سی آئی آر ملتان زون کی صوابدید پر دے دیاگیا ہے جبکہ آئی آر او(اوپی ایس ) رائوخالد محمود کو ودہولڈنگ یونٹ نمبر1سے آئی آر یونٹ بوریوالہ تبدیل کرتے ہوئے آئی آر /ٹی ایف سی بوریوالہ کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے۔