سکھر (بیورو رپورٹ) ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث آپریشن کے دوران انتقال کر جانے والی بچی کے ورثاء اور سماجی تنظیموں کی جانب سے گورنمنٹ انور پراچہ اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ چند روز قبل سکھر کے گورنمنٹ انور پراچہ اسپتال میں گلے کی تکلیف کے باعث12سالہ لڑکی زینب کو اسپتال داخل کرایا گیا تھا جس کے علاج کے لئے ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا۔ آپریشن کے بعد لڑکی انتقال کر گئی جس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت شامل ہے۔ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔