مظفرآباد( نا مہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ مشتاق منہاس کی جانب سے فریال تالپور اور پی پی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ہمارا ان کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ آسمان کی جانب تھوک کر اپناچہرہ پراگندہ کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے ویژن او رکوشوں سے ہی میاں نواز شریف میثاق جمہوریت پر آمادہ ہوئے اور اسی میثاق جمہوریت کی بدولت ہی وہ آج وزیرا عظم پاکستان کے عہدے پر براجمان ہیں میاں نوازشریف پر جب بھی براوقت آیا تو آصف علی زرداری نے ہی ان کو کندھا دیا انھوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کے حکم کےمطابق خطہ میں سیاسی رواداری کو برقراررکھا اور کبھی بھی لیگی قیادت کیخلا ف گستاخانہ ریمارکس نہیں دیئے ۔مشتاق منہاس پی پی قیادت کیخلاف منہ سنبھال کر بات کریں انھیں یاد رہنا چائیے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے خطہ میں یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز قائم کرکے تعلیمی انقلاب کا آغاز کیا ہے اور تعلیمی پیکیج بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔چودھری پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ مشتاق منہا س پرامن خطہ میں اس طرح کے الزامات عائد کرکے چھوٹا منہ بڑی بات گریز کریں اور خطہ میں سیاسی ماحول خراب نہ کریں