سرگو دھا (نامہ نگار)پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ کے صدر خان آصف خان نے کہا ہے کہ سرگودھا کے آفیسرز کلب کو مسمار نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں آفیسرز کلب کا بانی رکن ہوں ۔سرگودھا کا آفیسرز کلب یہاں کی ثقافت کا آئنہ دار ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا آفیسرز کلب کو گرا کر یہاں نیا آفیسرز کلب بنانے کی کی تجویز پر عمل در آمد کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کے ڈپٹی کمشنر سرگودھا موجودہ آفیسرز کلب کی تزئین و آرائش کردیں تو زیادہ بہتر ہو گا ۔