شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ انٹی کرپشن کی ٹیم نے ضلع کچہری میں کارروائی کرتے ہوئے اراضی فراڈ کیس میں ملوث اشٹام فروش غلام مصطفی ورک کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا دریں اثناء فاروق آباد میں کروڑوں روپے کی اراضی کے سکینڈل کی تحقیقات آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے اور ڈی سی ساہیوال پر مشتمل انکوائری آفیسر نے شیخوپورہ کے محکمہ مال کے متعدد ملازمین اور رجسٹری برانچ کے کلرکوں کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔