شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاہور ہائی کورٹ نے تھانہ صدر مرید کے کے قتل وڈکیتی کیس میں ملوث عبداللہ کچھی اور آصف کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزاؤں کی توثیق نہ کی ہے اور ان کو بری کرنیکا حکم جاری کردیا ہے ان کو ایڈیشنل سیشن جج مسز عبہر گل خان نے 2015 ء کو قتل کیس میں سزائے موت اور 5لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا جبکہ ڈکیتی کے جرم میں اسے 10برس قید اور 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے انکی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے سزاؤں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے عبداللہ کچھی کا تعلق واں کچھیاں سید والہ سے ہے ۔