• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،صوبائی وزیر کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا معائنہ

بہاولپور(سٹی رپورٹر ٗڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے میٹرک سالانہ امتحان کے سلسلہ میں قائم امتحانی مراکز واقع گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دوبئی محل روڈ اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کا اچانک معائنہ کیا،اس موقع پر چیئر مین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا مسعود اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر  نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امتحانات میں بوٹی مافیا کا خاتمہ کر کے شفافیت قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امتحانات نہایت صاف شفاف طریقہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں اور امیدواران امتحانات کو بہتر ماحول فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح صاف شفاف ماحول میں امتحانات منعقد کرائے جائیں گے۔چیئر مین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا مسعود اختر نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق صوبائی وزیر ہائیر  رضا علی گیلانی نے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے سنڈیکٹ اجلاس کی صدارت کے دوران کہا ہے کہ اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ڈویژن میں پروفیشنل اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی، اجلاس میں وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر طلعت افزا، ڈاکٹر محمد علی، ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی،سمیرا سمیع، حسینہ ناز، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ فائقہ سحر، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق حمید بھٹی، چیئر مین تعلیمی بورڈ پروفیسر مسعود اختر،  نجمہ جعفری، ڈاکٹر رانا محمد طارق اور رجسٹرار پروفیسر صبیحہ خاکوانی شریک تھے، اجلاس میں یونیورسٹی کے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے ممبر کے تقرر، ریذیڈنٹ آڈیٹر کی پوسٹ کی منظور ی اور معاہداتی بنیاد پر اساتذہ کے تقرر کی منظوری دی گئی، اجلاس میں  سلیکشن بورڈ کے تحت کی گئی  تقرریوں کی بھی توثیق کی گئی۔
تازہ ترین