ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں خاتون کا11 سالہ گھریلوملازمہ پر تشدد،بچی کی حالت غیر ہونے پربچی کوہسپتال چھوڑ کر خا تو ن فرار ہوگئی، پرانا شیرشاہ کی رہائشی گیارہ سالہ بچی شبانہ ندیم نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی جسے ندیم کی اہلیہ عنبرین نے معمولی سی غلطی پرآہنی راڈ سےبد تر ین تشدد کانشانہ بنایا،جس سے بچی کی حالت غیر ہو گئی جس پر ندیم اور عنبرین اسے علا ج کے لئے نجی ہسپتا ل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ،اطلاع ملنے پر تھانہ حرم گیٹ پولیس نے متاثرہ شبانہ کو تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال منتقل کر کے ملزم اللہ دتہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔