بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایکوالٹی فار آل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بہاولپور، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بہاولپور اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام انٹرنیشنل وومن ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد کیاگیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانامحمد سلیم افضل مہمان خصوصی تھے۔اس سیمینار میں ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ایم پی اے حسینہ ناز، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ودیگرافسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارئے معاشرے میں پاکستان کی ترقی میں سب سے زیادہ کردارخواتین کاہے۔ مردوں کوچاہیے کہ خواتین کو اپنے شانہ بشانہ ساتھ رکھیں۔ پاکستان میں 55فیصد آبادی خواتین پرمشتمل ہے انہوں نے کہاکہ خواتین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانامحمد سلیم افضل نے کہاکہ اس طرح کے سیمینار کاانعقاد ہوناچاہیے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، سول سوسائٹی کے تعاون سے اس طرح کے سیمینار کاانعقاد کرواتے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام قائد اعظم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔