• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی طرف لاہور ریلوے اسٹیشن پرمعمر شخص نے جوتا پھینک دیا،ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ سیل) پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے آنے والے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے جوتا پھینک دیا، شیخ رشید لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے بعد جانے لگے تو  ایک  معمر شخص  نے ان پر پیچھے سے جوتا پھینک دیا ان کی سکیورٹی پر مامور پولیس نے جوتا پھینکنے والےمعمر شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، جوتا پھینکنے والے کا نام فقیر محمد عرف بابا  لکھ پتی بتایا جا رہا ہے جس کا تعلق سیاسی جماعت سے بتا یا جارہا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گرفتاربابالکھ پتی نے پولیس کو بیا ن دیاکہ میں اپنے لیڈر پر تنقید برداشت نہیں کرسکتا اور سیاسی مخالفت کی بنا پر شیخ رشید کی جانب جوتا پھینکا ہے۔دوسری جانب جوتا کلب میں شامل میں ہونیوالے نئے ممبر شیخ رشید نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ مجھ پر کس نے جوتاپھینکا ہے ، میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ کس نے حرکت کی ہے۔
تازہ ترین